زبان سیکھنے کیلئے 2022 کی بہترین ایپ
کیا آپ نئی زبان سیکھنے کیلئے آسان، تیز اور مزیدار طریقے کی تلاش میں ہیں؟ کیا آپ پڑھائی کیلئے باہر سفر کرنے کا سوچ رہے ہیں؟ کیا آپ بیرون ملک ہجرت کرنے کا خیال رکھتے ہیں؟ کیا آپ کسی پروجیکٹ پر لگے ہوئے ہیں اور اسے عالمی حیثیت دینا چاہتے ہیں؟ کیا آپ کو نئی زبان سیکھنے کا شوق ہے؟ کیا آپ یہ پسند کرتے ہیں کہ زبان سیکھنے کا مرحلہ بھرپور دلچسپ ہو؟ کیا آپ انگریزی سیکھنے کیلئے بہترین ایپ کی تلاش میں ہیں؟
آج کے ہمارے وقت میں زبان کا سیکھنا ایک ضروری کام شمار ہوتا ہے اور خاص طور پر اگر یہ چیز آپ کی تعلیم، ملازمت اور نئی زبانیں سیکھنے جیسے شوق سے منسلک بھی ہوں تو.
لیکن رکیے یہ کام اتنا آسان نہیں ہے جتنا دکھتا ہے! نئی زبان کو سیکھنے کیلئے وقت، مال، توجہ اور مستقل مشق کی حاجت ہوتی ہے.
لیکن! آپ مصروف رہتے ہیں، سیکھنے کیلئے کہیں جا نہیں سکتے، کتابیں نہیں پڑھ سکتے، لمبے لمبے ریکارڈ کیے درس نہیں سن سکتے ہیں. بلکہ آپ اپنے کام کے دوران میں بغیر پیسے خرچ کیے سیکھنا چاہتے ہیں.
ویسے بھی ہم میں سے کون ہے جس کا زیادہ تر وقت موبائل میں نہیں گزرتا ہے؟ لیکن اب آپ اپنا موبائل کا یہ وقت مفت، تیز اور دلچسپ انداز میں ایک نئی زبان کے سیکھنے میں صرف کرسکتے ہیں. آپ یہ ایپ ڈونلوڈ کرکے انگریزی اور دیگر زبانیں مفت سیکھ سکتے ہیں.
سال 2022 میں انگریزی اور دیگر زبانیں سیکھنے کیلئے Duolingo سب سے مشہور اور بہترین ایپ ہے
Duolingo میں مندرجہ ذیل خوبیاں ہیں جو انگریزی اور دیگر زبانیں سیکھنے کیلئے اسے سب سے زیادہ مفت میں ڈونلوڈ ہونے والی مشہور ایپ بنا دیتی ہیں:
١. اس کے ذريعے سے آپ کھیل کھیل میں سیکھتے جائیں گے. Duolingo ایپ ایسے بنی ہوئی ہے کہ آپ ویڈیو گیمز کے ساتھ بآسانی سہولت سے سیکھتے رہیں گے اور ہر اگلے مرحلے میں جانے کیلئے آپ کو پچھلے مرحلے میں خود کو کامیاب کرنا ہوگا.
٢. انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، جرمن، اطالوی، پرتگالی اور دیگر زبانیں مفت سیکھنے کیلئے بہترین ایپ.
٣. یہ ایپ زبان کے تعلق سے اپنے اندر سب خوبیاں (لکھنا – پڑھنا – گفتگو کرنا – سننا) رکھتی ہے خاص طور پر ترجمہ کرنے کی اہلیت.
٤. زبان سیکھیں دونوں طریقوں کو ملا کر، یعنی سن کر لفظوں کا تلفظ جان کر، جملے پڑھ کر، اور ریکارڈنگ کے ساتھ، ترتیب دے کر جملے بنائیں، اور الفاظوں کو تصویروں کے ساتھ منسلک کریں.
٥. ہر قدم پر کامیابی کے بعد آپ کا حوصلہ بڑھتا جاۓ گا اور یہ ایپ آپ کی غلطیوں کو بھی واضح کرے گی جس کا مطلب ہے کہ آپ ان غلطیوں کی اصلاح کرسکیں گے اور اس طرح سے آپ کے زبان سیکھنے میں اور پختگی آئے گی.
٦. Duolingo اس طرح سے الگ ہے کہ اس کے استعمال سے آپ کو صحیح جوابات دینے کی صورت میں مجازی کرنسیاں ملتی رہتی ہیں جن کو پھر آپ موبائل ایپ میں رہتے ہوئے مختلف خصوصیات پر خرچ کرسکتے ہیں.
٧. اس ایپ کے اندر میں آپ کے یاد کیے گئے الفاظوں کو محفوظ کیا جاسکتا ہے جس میں پھر یہ بھی پتا چلتا رہتا ہے کہ کسی لفظ کو یاد کیے کتنا وقت گزر چکا ہے.
تو پھر آپ کس چیز کا انتظار کررہے ہیں؟ ابھی ایپ ڈونلوڈ کریں تاکہ آپ کا مستقبل آپ کے ہاتھوں میں ہو اور آپ کے خواب حقیقت اختیار کریں
0 تعليقات